?️
سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے جاپانی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے اسپیس ون کمپنی مدار میں سیٹلائٹ رکھنے والی پہلی جاپانی کمپنی بننے کی کوشش کررہی تھی، لیکن بدقسمتی سے راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہو گیا۔
اسپیس ون نے 18 میٹر، 23 ٹن کا کیروس راکٹ، جس میں سرکاری انٹیلی جنس سیٹلائٹ کا ماڈل تھا، آج صبح 11 بجے جاپان کے واکایاما علاقے راکٹ لانچ کیا تھا۔
لانچ ہونے کے بعد 5 سیکنڈ بعد ہی راکٹ اچانک تباہ ہوگیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ تباہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے اور راکٹ کے ٹکڑوں میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں کو ہوا میں اڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپیس ون نے ایک بیان میں کہا کہ ’کیروس راکٹ کی لانچنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا، راکٹ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔‘
اسپیس ون نے یہ نہیں بتایا کہ پہلے مرحلے کے انجن کے جلنے کے بعد تباہ کرنے کی وجہ تھی اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ اگلا کیروس لانچ کب ہوگا۔
بیان میں کہا کہ ’ہم ’ناکامی‘ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ہر آزمائش ہمارے لیے ایک اور چیلنج ہے جس ہم نیا ڈیٹا اور تجربہ حاصل ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کو ہر ہفتے 10 سے 30 ارب ڈالر خسارہ؛ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی طویل ترین تعطیلات کی وجہ سے، امریکہ کو
نومبر
حماس کے ترجمان اور متعدد کمانڈروں کی شہادت پر ذبیح اللہ مجاہد کا ردعمل
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری
دسمبر
افغان طالبان کی شامت
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے
اپریل
اگر میں وزیراعظم ہوتا تو کیا کرتا:صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے غزہ جنگ
اپریل
عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن
اکتوبر
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
میں چاہوں گا کہ جنگ نہ ہو، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو، بلاول بھٹو زرداری
?️ 1 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا دردناک اعلان
?️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے
مارچ