بی وائی ڈی کا ’ڈیپ سیک‘ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعلان، ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ

?️

سچ خبریں: چینی آٹومیکر ’بی وائی ڈی‘ کے حصص میں منگل کے روز اس وقت اضافہ ہوگیا، جب اس نے اپنی تقریباً تمام کاروں میں جدید سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں کا انکشاف کیا، جس میں 10 ہزار ڈالر سے کم قیمت کے بجٹ ماڈلز بھی شامل ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ گیلی، گریٹ وال موٹرز اور لیپ موٹر جیسی مقامی کمپنیوں کی پیروی کرتے ہوئے اے آئی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ کے سافٹ ویئر کو اپنی کاروں میں ضم کرے گی، بی وائی ڈی چین اور بیرون ملک ٹیسلا کا سب سے بڑا حریف ہے، اور پیر کی شام کے اعلان نے تجزیہ کاروں کو یہ اشارہ دیا کہ قیمتوں کی ایک نئی جنگ افق پر ہوسکتی ہے۔

چینی آٹو میکر بی وائی ڈی کم از کم 21 ماڈلز میں خود مختار ڈرائیونگ سسٹم نصب کرے گا، جس میں سیگل بجٹ ہیچ بیک بھی شامل ہے، جس کی قیمت 69 ہزار 800 یوآن (9 ہزار550 ڈالر) ہے۔

اس نظام میں ریموٹ پارکنگ اور خودمختار ہائی وے نیویگیشن جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو پہلے زیادہ مہنگی گاڑیوں میں پائی جاتی تھیں، ٹیسلا کے پاس اسی طرح کے فیچرز اپنے ای وی میں دستیاب ہیں، جن کی قیمت 32 ہزار ڈالر ہے۔

بی وائی ڈی کے بانی وانگ چوانفو نے پیر کے روز لائیو اسٹریم کی جانے والی ایک تقریب میں کہا کہ خود کار ڈرائیونگ اب ایک نایاب چیز نہیں رہی، یہ ضروری ٹول بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے اسی طرح کے نظام سے لیس گاڑیاں انتہائی مہنگی ہوتی ہیں، تاہم چینی کمپنی کی جانب سے جدید فیچرز سے لیس سستی گاڑیاں یقیناً ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ کریں گی، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسلا اپنے چینی حریف کی اس نئی پیش قدمی کا مقابلہ کس طرح کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 191 طالبان ارکان ہلاک

?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں

غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں

?️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج

خلیج فارس تعاون کونسل کا غزہ کے بارے میں بیان

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے عمان میں ایک غیر معمولی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا

?️ 27 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے

الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک

?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25

یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے