🗓️
نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کے لئے کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل اسپیس فراہم کرنا ہے۔جس کا اعلان گذشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔پہلے فیچر یہ ہے کہ اگر 13 سال یا اس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنائے گا تو خود کار طور پر وہ پرائیویٹ ہوگا یعنی اس اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی پوسٹس صرف دوسرے کم عمر بچے ہی دیکھ سکیں گے۔ان کے علاوہ صرف ان ہی بڑوں کی نظروں سے یہ پوسٹس گزر سکیں گی جنہیں یہ بچہ (صارف) خود اجازت دے گا۔
دوسرے فیچر کے ذریعے انسٹاگرام پر مشکوک حرکتیں کرنے والے اکاؤنٹس کی نگرانی میں زیادہ سختی کی جائے گی اور انہیں کم عمر بچوں کو براہ راست پیغامات بھیجنے یا ڈی ایم کرنے سے بھی باز رکھا جائے گا۔تیسرے فیچر کے ذریعے اشتہار دینے والے اداروں کےلیے بھی آپشنز محدود کیے جائیں گے تاکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں تک صرف وہی اشتہارات پہنچیں جو ان کی عمر کے حساب سے ہیں۔
اس اعلان سے منسلک ایک اور پوسٹ میں فیس بُک کی نائب صدر یوتھ پروڈکٹس پاؤنی دیوانجی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے فرد کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین
🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے
مارچ
نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے
جنوری
قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج
🗓️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی
اپریل
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
ستمبر
جرمن حکومت غیر ملکی فوج کی خدمات حاصل کرنے کی فکر میں
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوج کو ان دنوں بہت سے مسائل کا سامنا ہے
اپریل
غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور
نومبر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید
ستمبر