بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی

بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی

🗓️

نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی آئی ہے اور اس کی ممکنہ وجوہات بھی سامنے آگئیں جس کے بعد سرمایہ کار کافی پریشانی کا شکار ہوئے ہیں ،  امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان پربٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور  ایک بٹ کوائن کی قیمت 47 ہزارڈالر سے گر کر 42 ہزارڈالر کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کمی فیڈرل ریزورز کی دسمبر میں ہونیوالی میٹنگ کے منٹس سامنے آنے اور قازقستان میں بدامنی اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد دیکھی گئی جس کی وجہ سے کرپٹو کی دنیا کے سرمایہ کار پریشان ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ریزرو بنک کے لیک ہونے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شرح سود میں جلد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اثاثوں کی بہتر قیمت وصول ہوسکے  تاہم اس خبر نے ان روایتی سرمایہ کاروں پر جو بٹ کوائن کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھے بیٹھے تھے اپنے بٹ کوائن جلد فروخت کرنے پر مجبور کردیا ۔

یادرہے قازقستان میں سب سے زیادہ بٹ مائننگ ہوتی ہے اور دنیا بھر کی بٹ مائننگ کی پیداوار میں پانچواں حصہ قازقستان کا ہے جہاں بدامنی فسادات اور انٹر نیٹ بندش نے بھی بٹ کوائن مارکیٹ کو ہلا کررکھ دیا ہے

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟ روسی صدر کی زبانی

🗓️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی

بارش اور سردی سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات دوگنا

🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی پناہ

محاصرہ کے خلاف محاصرہ

🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین

الجزائر نے مراکش کے ساتھ مفاہمت پر مبنی عرب لیگ کے منصوبے کو مسترد کردیا

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

🗓️ 24 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریاض سے اختلافی افراد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے چینی اثر و رسوخ کو روکنے

صیہونی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس عہدیدار مستعفی،وجہ؟

🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: قابض اسرائیلی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ (امان) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے