?️
سچ خبریں: ایکس کے حریف ’بلیو اسکائی‘ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بلیو چیک شامل کر رہا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ صارفین کون ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ وہ مستند اور قابل ذکر اکاؤنٹس کی فعال طور پر تصدیق کرے گی اور ان کے ناموں کے آگے نیلے رنگ کا چیک دکھائے گی، ٹیم نے پوسٹ میں کہا کہ اعتماد ہی سب کچھ ہے۔
یہ اقدام ایک ایسی خصوصیت کی عکاسی کرتا ہے جو کبھی ٹوئٹر پر لاگو تھی تاکہ دھوکا دہی کو ناکام بنایا جاسکے اور صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز کب مستند ہوئے تھے۔
ارب پتی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر، جسے اب ’ایکس‘ کہا جاتا ہے، خریدنے کے بعد اس بات کی تصدیق کرنا چھوڑ دیا تھا کہ اکاؤنٹس کے پیچھے کون ہے۔
اس کے بجائے ایلون مسک نے سوشل نیٹ ورک پر ایکس پریمیم ٹیئر متعارف کراتے ہوئے سبسکرپشن کے لیے ادائیگی کرنے والوں کو نیلے چیک مارکس جاری کیے تھے۔
بلیواسکائی ٹیم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا نے ہمیں طاقتور طریقوں سے منسلک کیا ہے، لیکن یہ ہمیشہ ہمیں یہ جاننے کے لیے ٹولز فراہم نہیں کرتا کہ ہم کس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں یا ہمیں ان پر کیوں بھروسہ کرنا چاہیے۔
بلیواسکائی کو ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے 2019 میں ایک سائیڈ پروجیکٹ کے طور پر تخلیق کیا تھا۔
ڈورسی نے ٹویٹر کا غیر مرکزی متبادل بنانے کے لیے پانچ انجینئرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔
انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارم پر پولیس کی بدسلوکی اور غلط معلومات کی مرکزی کوششوں کے کام کرنے کا امکان نہیں ہے، اور وہ صارفین کو ذاتی ڈیٹا اور مواد میں اعتدال کا زیادہ کنٹرول دینا چاہتے ہیں۔
بلیو اسکائی نے 2023 تک دن کی روشنی نہیں دیکھی تھی، جس سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اہم اتحادی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا تھا، جنہون نے ادارے کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو فروغ دیا ہے۔
بلیوسکی نے اس سال کے اوائل میں ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پلیٹ فارم کے مطابق بڑھتا ہوا سوشل میڈیا نیٹ ورک پہلے ہی افراد اور تنظیموں کو اپنی ویب سائٹ کے ایڈریسز کو اپنے صارف نام کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے کر تصدیق کرنے دیتا ہے کہ وہ کون ہیں، اور پلیٹ فارم کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد اکاؤنٹس اس آپشن کا استعمال کرچکے ہیں۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ بلیواسکائی بلیو چیک کے ساتھ اس طرح کے قابل اعتماد تصدیق کنندگان کا آغاز کر رہا ہے اور بالآخر تصدیقی نشان کے متلاشی اکاؤنٹس کے لیے درخواست فارم لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بلواسکائی کی چیف آپریٹنگ افسر روز وانگ نے ’اے ایف پی‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سوشل نیٹ ورک کی رفتار کے بارے میں پُرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واقعی اسے اپنے آنے والے سال کے طور پر دیکھتے ہیں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے، تفریح کرنے اور دوست بنانے کے لیے ایک محفوظ، اعتدال پسند جگہ کی ضرورت ہے، فی الحال، انہیں یہ سب کہیں اور نہیں مل رہا۔


مشہور خبریں۔
پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا
?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس
اگست
نیتن یاہو کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں رہنا چاہیے: عبرانی میڈیا
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے ٹیلی ویژن چینل 12 کے ایک حالیہ سروے
اپریل
جاپان میں مقیم پاکستانیوں کا ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں: جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے ایران کی سرزمین پر امریکی-صہیونی
اپریل
غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں
?️ 25 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں فلسطینی میڈیا
اگست
یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ذہنی صحت کی ویڈیوز تک رسائی آسان بنا دی
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال
اکتوبر
عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول
نومبر
نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ
?️ 1 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف
نومبر
تاریخ ان لوگوں کے لیے جو سبق نہیں ، دوبارہ دوہرائی جاتی ہے: بقائی
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ ایران نے سوشل میڈیا پلیٹ
مئی