ایچ ایم ڈی اور لاوا کا ٹی وی چلانے والے فونز پیش کرنے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی اور بھارتی موبائل کمپنی لاوا نے مستقبل میں ایسے اسمارٹ فونز پیش کرنے کا اعلان کردیا جن پر ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران دونوں موبائل فونز کمپنیز نے جلد ہی ایسے فونز پیش کرنے کا اعلان کیا جو کہ ٹی وی چینلز چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

کمپنیز کے مطابق ان کے اسمارٹ فیچر فونز ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے جو الٹرا ہائی فریکوئنسی (یو ایچ ایف) کو کیچ کریں گے، جس کی بدولت ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔

کمپنیز کے مطابق ان کے فونز ڈائریکٹ ٹو موبائل (ڈی ٹو ایم) نامی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، جس کے تحت فونز انٹرنیٹ، وائی فائی اور یہاں تک موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود بھی ٹیلی وژن نشریات چلانے کے قابل ہوں گے۔

کمپنیز کا کہنا تھا کہ ان کے اسمارٹ فونز منی ٹی وی سیٹ سمیت کمپیوٹر اور موبائل کا کام سر انجام دیں گے اور لوگ چلتے پھرتے، کہیں اور کسی وقت بھی اپنے پسندیدہ ٹی وی چینلز انٹرنیٹ کے بغیر ہی دیکھ سکیں گے۔

کمپنیز نے واضح نہیں کیا کہ کب تک ان کے موبائل فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ اسے فونز کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے مزید چند سال درکار ہوں گے۔

دونوں کمپنیز کی جانب سے ٹیلی وژن نشریات چلانے والے فونز کو پیش کیے جانے کے اعلان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی اسی ٹیکنالوجی سے لیس فونز متعارف کرائیں گی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے ترجمان کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟

🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ترجمان اور

سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

ترک فوجیوں کو نکالنے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کی تیاری

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  عراقی قانون ساز شمالی عراق سے ترک فوجیوں کو واپس

صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ

🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر

طاقتور کو قانون کے نیچے لانا  جہاد ہے: وزیراعظم

🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  طاقتور

استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر

🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک

سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع

🗓️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا

شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے