ایپل کی نئی پرائیویسی پالیسی، جانئے اس رپورٹ میں

سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

?️

لندن (سچ خبریں)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ شروع کر رہی ہے۔ایپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اپنے گاہکوں کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دینا ہے تاکہ انہیں پتہ ہو کہ ان کا ڈیٹا جمع کر رہی ایپس اسے تھرڈ پارٹی کے ساتھ  شیئر کر رہی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایپل کے ایک ارب سے زائد آئی فون صارفین کے لیے اس کا مطلب کچھ ایپس میں ایک نیا پاپ اپ نوٹیفکشین ہے، جو آپ کا ڈیٹا استعمال کرنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔ ایپل سمجھتا ہے کہ یہ ڈیٹا تھرڈ پارٹی ایپس اور ویب سائٹس آپ کے براؤزنگ کے مشاغل کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق اگر آئی فون صارفین ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں تو یہ ضوابط کاروبار کے لیے تقریباً 100 ارب ڈالر کی موبائل ایڈورٹائزنگ مارکیٹ میں ہلا دینے والی تبدیلیاں لے آئیں گے۔

ایپل ایسے ایپ ڈویلپرز سے جو آئی فون صارفین کا ڈیٹا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، چاہتا ہے کہ وہ ایک ایسا پاپ اپ پیغام دکھائے جس میں لکھا ہو کہ ’ایپ آپ کی تمام ایپس اور دوسری کمپنیوں کی ویب سائٹس کو ٹریک کرنے کی اجازت چاہتی ہے۔

اس کے ساتھ پیغام میں ایپ ڈویلپر کی جانب سے یہ وضاحت بھی شامل ہو کہ اجازت کیوں مانگی جا رہی ہے۔اس حوالے سے بعض موبائل ایڈورٹائزنگ ماہرین کا خیال ہے کہ تین میں سے صرف ایک صارف ہی ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت دے گا۔

خیال رہے کہ آئی فون صارفین کے پاس اپنے فون کی پرائیویسی سیٹنگز میں بھی ’ٹریکنگ‘ کا آپشن موجود ہے جس میں جا کر وہ تمام ایپس کی ٹریکنگ میں سے نکل سکتے ہیں اور اپنی مرضی کی ایپس کو اجازت بھی دے سکتے ہیں۔

ایپ ڈویلپرز اور اشتہارات کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر زیادہ آئی فون صارفین ٹریکنگ سے باہر ہوتے ہیں تو یہ اشتہارات کو کم موثر بنا دے گا۔اشتہارات کی صنعت نے طویل عرصے سے لوگوں کی ویب براؤزنگ کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے تاکہ ان کے حساب سے اشتہارات دکھا سکے۔ جیسے کپڑوں یا گاڑیوں کے جن میں صارفین کو دلچسپی ہو سکتی ہے۔

صارفین کا کم دیٹا برانڈز کی کم فروخت اور موبائل ایپس اور پبلشرز کے اشتہارات کے ریونیو میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ایپل کے اس اقدام نے اس کا فیس بک سے تنازع بڑھا دیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا چھوٹے کاروباروں پر اثر پڑے گا۔

 

 

مشہور خبریں۔

شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی میں اہم اعزاز سے نوازا گیا۔

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید

مقامی گیس اور ایل این جی کے شعبے میں گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، سیکریٹری پیٹرولیم

?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ

قانون سےبچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں: وزیر اعظم

?️ 21 اپریل 2021نوشہرہ(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں

مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین

ایران کے نو منتخب صدر کا امریکہ کے خلاف اہم بیان

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی پہلی

سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے مزاحمتی تحریک کو للکارا ہے

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: ماہرین نے سید حسن نصراللہ کی شہادت اور صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے