ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا

ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا

?️

کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کررتے ہوئے بتایا ہے کہ  کہ آئندہ 5سال تک اسمارٹ فونز کو پیگاسس سے خطرہ ہے۔جس کے تحت آئندہ 5سال تک ان کی نجی معلومات کو بڑا خطرہ درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون اور اینڈرائڈ جیسے جدید ترین اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہیکنگ الرٹ جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 سال میں اسرائیل کی طرف سے ہیکنگ کی جاسکتی ہے۔

اسرائیل کی ٹیکنالوجی کمپنی نے پیگاسس نامی سافٹ وئیر تیار کر لیا۔ صارفین کا ڈیٹا خاموشی سے چوری کرکے ہیکنگ کی جاسکتی ہے۔ صارفین کے موبائل فونز میں موجود کریڈٹ کارڈ نمبرز اور ذاتی و نجی معلومات خطرے میں پڑ گئیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئندہ 5برس تک آئی فون اور اینڈرائڈ صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے پیگاسس کی کارروائی جاری رہے گی۔ قبل ازیں ایپل نے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کمپیوٹر کے اینٹی وائرس بنانے والی کمپنیوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کردی گئی ہے، عوام خبردار رہیں۔یہ انکشاف گزشتہ برس فروری میں سامنے آیا۔

مختلف اینٹی وائرس کمپنیوں کے مطابق ہیکرز کرنٹ افیئرز اور معلوماتِ عامہ سے باخبر ہیں اور گزشتہ برس کی سب سے اہم خبر کورونا وائرس اور اس سے چین سمیت مختلف ممالک میں ہونے والی اموات رہیں۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ

یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر

پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ

?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی

ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک

حزب اللہ کی طرف سے حیفا پر بیلسٹک میزائل فائر

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب

مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا

حزب اللہ نے صیہونی شہروں میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کر دی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے