اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟

?️

کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ فون ہے، تو اگر آپ بھی انڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یقیناً گزشتہ دنوں کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھی ہوں گی جو خود بخود رونما ہوئیں اور وہ بھی آپ سے پوچھے بغیر۔

ایکس سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر کے صارفین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کی سیٹنگز خود بخود بدل گئی ہیں۔

جیسے اب کال ملاتے یا وصول کرتے ہوئے فون کا انٹرفیس یعنی ڈسپلے اور ڈیزائن ویسا نہیں جس کے وہ عادی ہیں۔

ایک طرف اس تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کیا تو دوسری طرف کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیئے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی سیٹنگز خودبخود کیسے بدل سکتی ہیں؟ یہ کیوں ہوا اور اس سے صارف کی پرائیویسی کتنی متاثر ہوئی؟

اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے نجی ٹی وی کے شو میں سیر حاصل گفگو کرتے ہوئے اس کی وجوہات بتائیں۔

کنول چیمہ نے کہا کہ گوگل نے پورا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا ہے اور کمپنیاں صارف دوست بنانے کیلئے ایسی تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے، لیکن صارفین نے اس لئے محسوس نہیں کیا کہ اس میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوئیں جبکہ اس بار سافٹ ویئر کی لُک اینڈ فیل میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آئی ٹی ایکسپرٹ نے بتایا کہ جن کا موبائل فون آٹو اپ ڈیٹ پر لگا ہے، اس پر سافٹ ویئر خودبخود اپ ڈیٹ ہوگیا جب کہ جن کے موبائل فونز پر آٹو اپ ڈیٹ نہیں لگا، انہیں نوٹس بھیجا گیا اور اجازت لی گئی۔

تاہم اگر کسی کو اپنے موبائل فون کی پرانی لُک پسند ہے تو وہ سیٹنگ میں جا کر گو بیک ٹو اولڈ میں کلک کر کے پرانی سیٹنگ بحال کر سکتا ہے۔

کنول چیمہ نے صارفین کے ان خدشات کی بھی نفی کی کہ اس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سافٹ ویئر کمپنی اپ ڈیٹ کے وقت کسی بھی صارف کے فون کا کانٹینٹ نہیں دیکھ سکتی اور نہ ان کے پاس جاتا ہے۔

انہوں نے اس اپ ڈیٹ سے فون کی کارکردگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ زیادہ تر اپ ڈیٹ فون کی بیٹری کو بہتر کرتے ہیں لیکن کچھ اپ ڈیٹ میں بہت زیادہ فیچرز ہوتے ہیں تو بہت زیادہ پرانے موبائل فون پر اس کا اثر پڑتا ہے، بیٹری کارکردگی متاثر اور فون سست ہو جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں پچھلے ڈیڑھ سال میں کئی بل پیش کیے گئے

ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

نبیہ بری: مزاحمتی ہتھیاروں کا جائزہ لینے سے پہلے اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے

حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں

امید ہے کہ الجزائر کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دے گا: ہنیہ

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسماعیل ہنیہ نے الجزائر میں الشروق ٹیلی ویژن کو بتایا

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا

?️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ

کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا

?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا

توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے