انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش کردیا

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔

ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر پینل نصب ہوگا۔

مذکورہ موبائل کے بیک کیسنگ پر انتہائی چھوٹے ذرات سے تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولر پینل نصب ہوگا جو کہ موبائل کے کور جیسا دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ پینل کے اندر سے ہی تاروں کے ذریعے اسے بیٹری سے جوڑا گیا ہے جو کہ بیٹری کو چارجنگ سپلائی فراہم کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف چاہے تو مذکورہ سولر پینل کو نکال بھی سکے گا اور سولر پینل کے بجائے روایتی طریقے سے بجلی سے فون چارج کر سکے گا۔

مذکورہ سولر پینل دینے کا مقصد ہنگامی حالات میں بجلی کی عدم دستیابی پر فون کو چارجنگ فراہم کرنا ہے، اس لیے کمپنی نے فون میں سولر پینل کے بغیر روایتی طریقے سے چارجنگ کا آپشن بھی رکھا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ پیش کیے گئے ماڈیول کو حقیقی معنوں میں کب تک عام صارفین کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے دو سال کے اندر پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سوئیڈن حکومت کی واٹس ایپ اور سگنل کے پیغامات تک رسائی کی کوشش

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی حکومت واٹس ایپ اور سگنل کی پیغامات کی تاریخ

عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب

عرب ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی جوہری توانائی کمپنی روز اٹوم کے سربراہ نے اعلان

عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور تاخیر کا شکار

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کر دیا: شامی صدر کی مشیر

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینه شعبان نے شام اور اس ملک

9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین

?️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے