🗓️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے یا انہیں بلر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
انسٹاگرام نے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی کہ پلیٹ فارم پر نیوڈٹی پروٹیکشن فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت نامناسب مواد کو چھپایا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم از خود عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو براہ راست انباکس میں بھیجے جانے کے بعد چھپا دے گا یا انہیں بلر کردے گا۔
یعنی جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو فحش ویڈیوز یا تصاویر بھیجے گا تو انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم مرد و خواتین کے جنسی اعضا کی شناخت کے بعد ایسی ویڈیوز اور تصاویر کو بلر کردے گا۔
فیچر کے تحت ویڈیوز اور تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں انتباہ کے طور پر چھپا دیا جائے گا یا انہیں بلر کردیا جائے گا، جس کے بعد صارف مذکورہ ویڈیو یا تصویر پر کلک کرکے اسے درست طریقے سے دیکھنے کے اہل ہوجائے گا۔
مذکورہ فیچر کی آزمائش خصوصی طور پر نوعمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے کیوں کہ انسٹاگرام 18 سال سے کم عمر صارفین میں بھی مقبول ہے اور دیکھا گیا ہے کہ ایسے کم عمر صارفین کو فحش مواد انباکس میں زیادہ بھیجا جاتا ہے۔
انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بھی کم عمر افراد کو جنسی مواد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور مختلف پلیٹ فارمز مختلف اوقات میں نوعمر صارفین کے تحفظ کے لیے فیچرز پیش کرتے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ
صہیونی جرائم فلسطینی عوام کو مزاحمت سے ہرگز نہیں روک سکتے:جہاد اسلامی
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے
نومبر
فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا
نومبر
مسقط صہیونیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے پر نظر ثانی کرے: عمان کے مفتی
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس
فروری
غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی کے نیوز رپورٹروں کے ایک گروپ نے اس
نومبر
صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں زخمی
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے
فروری
شرپسند پرامن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، آئی جی سندھ
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا
فروری
پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
🗓️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
مئی