?️
لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے انسانی جسم میں بیماری اور چرپی سے متعلق اہم تحقیق کی ہے جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم بیماری سے مقابلہ کرنے کیلئے جسم میں ذخیرہ کی گئی چربی کا استعمال کرتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق اب تک سائنسدان چربی کو انسانی جسم کیلئے صرف نقصان دہ سمجھتے آئے تھے تاہم یہ حیرت انگیز انکشاف حال ہی میں سامنے آیا کہ بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے چربی استعمال ہوتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف نیچر کمیونیکیشنز میں گزشتہ روز شائع ہوئی۔
سائنسی جریدے میں شائع کی گئی تحقیق کی مدد سے بیکٹیریل انفیکشن کے حامل افراد کے علاج کیلئے نئے طریقے دریافت کیے جاسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیق سے جو نتائج اخذ کیے ہیں، ان سے آگے چل کر کمزور اور بوڑھے لوگوں کے علاج میں مددملے گی۔
کچھ بیکٹیریا انسانی جسم کیلئے مفید اور بہت سے مضر اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ محققین نے سالمونیلا نامی بیکٹیریا کا مطالعہ کیا جو اسہال، الٹی، پیٹ درد، بخار اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور بعض اوقات جسمانی صورتحال بگڑ کر ٹائیفائیڈ تک جا پہنچتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے لائیم اسٹیم سیلز میں فیٹی ایسیڈ کی نقل و حرکت اور استعمال کی نگرانی کی اور جگر کے نقصان کا تجزیہ کرکے سالمونیلا بیکٹیریائی انفیکشن کے خلاف انسانی جسم کے مدافعتی ردِ عمل کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ انسانی جسم چربی کے ذخائر سے مدد لیتا ہے۔
محققین نے دیکھا کہ انسانی جسم چربی سے ہائی انرجی فیٹی ایسڈز حاصل کرکے خون کے اسٹیم سیلز کو بھیجتا ہے جو انفیکشن کے خلاف ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔ خون کے خلیے بون میرو میں پائے جاتے ہیں۔ چربی کے ذریعے اسٹیم سیلز کو مؤثر خوراک پہنچتی ہے۔
چربی کی مدد سے اسٹیم سیلز خوراک حاصل کرتے ہیں اور انہیں لاکھوں سالمونیلا بیکٹیریا سے لڑنے والے سفید خون کے خلیات بنانے میں مدد ملتی ہے۔ محققین نے فیٹی ایسیڈز کی منتقلی کا طریقہ کار بھی دریافت کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
چیف سیکریٹری کے تقرر میں تاخیر سے وفاق اور پنجاب میں رسہ کشی بے نقاب
?️ 7 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت وفاقی اور پی
اکتوبر
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری
ملکی حالات سے مایوس ہوں، حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا، انوشے اشرف
?️ 11 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی (آر جے)
دسمبر
التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اکتوبر
صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان نے کہا ہے کہ
ستمبر
یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان، کشمیر کونسل یورپ نے اسے اہم قدم قرار دے دیا
?️ 22 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی
مارچ
ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع
اکتوبر
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سول ملیشیا وی ڈی جی کو بحال کردیا، امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی
?️ 28 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف
فروری