امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر کاروباری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو گفتگو ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطحی امریکی و چینی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، تاہم دونوں نے واضح طور پر معاہدے کی تجارتی شرائط کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ دو نجی فریقوں کے درمیان ہے لیکن اس کی تجارتی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان ہونے والا بڑا تجارتی اجلاس اچھا ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے، جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اب نوجوان بہت خوش ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ وہ 19 ستمبر کو صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی اور چینی وفود نے میڈرڈ میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی۔

دو روز قبل چین نے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی فروخت یا اس کی امریکا میں سروسز جاری رکھنے کے حوالے سے مذاکرات پر توجہ دے اور مذاکرات کے ذریعے ہی معاملہ حل کرے۔

ٹک ٹاک کو امریکا میں 17 ستمبر تک بند ہونے کا خطرہ ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ اس پر پابندی کی مدت کو مزید بڑھا دیں گے۔

ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کا قانون گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 20 جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔

قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ

سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کیلئے فنڈز کا معاملہ دوبارہ قومی اسمبلی کو بھیج دیاگیا

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے

سعودی جیل کی کہانی یمنی قیدی کی زبانی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جیلوں سے رہائی پانے والے ایک یمنی شہری

اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت

فلسطین کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے:عمان

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی غزہ کی پٹی

فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام شکریہ کا پیغام

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ

نصراللہ کی دور اندیشی نے لبنان کو خانہ جنگی میں داخل ہونے سے بچایا : لبنانی ماہرین سیاست

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: المیادین کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں لبنانی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے