پاکستان کا سائبر اٹیک، بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں بھارتی ویب سائٹس ہیک

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔

ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔

ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔

پاکستانی سائبر حملے میں بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس بھی ہیک کرکے ویب سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا۔ بارڈر سیکورٹی فورسز، انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، یونیک آئڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

کُرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار

🗓️ 21 جنوری 2025ضلع کُرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کُرم

اداکارہ حنا خان عبادت کے لئے کیسے وقت نکالتی ہیں؟

🗓️ 27 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان

انسٹاگرام نے غیر مہذب پیغامات روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی

برطانوی عوام فلسطین کے حامی یا مخالف؟

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں نے اعلان کیا ہے

نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ

پاپ فرانسیس کی آخری وصیت 

🗓️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص

ابراہیم معاہدہ اور سمجھوتہ کرنے والے چار عرب ممالک کی مکڑی کے جالے کا سہارہ

🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سمیت ، بحرین ، سوڈان اور مراکش چار

مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ

🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے