?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا ایک ایسا نیا ماڈل پیش کیا ہے جو 100 پونڈ وزن اٹھا کر 2 گھنٹے مسلسل پرواز کر سکتا ہے اس میں ایک پیٹرول انجن اور ایک برقی موٹر نصب ہے ۔ کیلی فورنیا میں واقع پیرالل فلائٹ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمپنی فائر فلائی نے اس پر کام شروع کیا ہے جس میں ناسا کا تعاون بھی شامل تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایک طرح کا ملٹی کاپٹر ہے اور ایسے ڈرون بھاری وزن بہت تھوڑے فاصلے تک لے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کی قوت اور توانائی والی بیٹریاں اس کی اجازت نہیں دیتیں۔اب کیلی فورنیا میں واقع پیرالل فلائٹ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمپنی فائر فلائی نے اس پر کام شروع کیا ہے جس میں ناسا کا تعاون بھی شامل تھا، اس کے علاوہ امریکی محکمہ زراعت اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے بھی کام کیا ہے۔
اس میں ایک پیٹرول انجن اور ایک برقی موٹر نصب ہے اور یہ دونوں مل کر مجموعی طور پر 4 پنکھڑیوں والے بریکٹ کو تیزی سے چلاتے ہیں، یہ سب مل کر فوری لفٹ آف اور پرواز کی قوت فراہم کرتے ہیں۔اس کا نظام ایسا بنایا گیا ہے کہ ایک پنکھڑی بند یا فیل ہونے کی صورت میں کوئی فرق نہیں پڑتا، فوری طور پر سارا بوجھ تین پروپیلرز پر تقسیم ہوجاتا ہے اور ڈرون ہموار انداز میں پرواز کرتا رہتا ہے۔
اس کا موجودہ ماڈل ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد مسلسل ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پرواز کرتا رہتا ہے اور 100 پونڈ وزن اٹھا کر 200 کلو میٹر دوری تک لے جا سکتا ہے۔اگر وزن کم کر کے 50 پونڈ کردیا جائے تو اس کی رفتار کا دورانیہ 3 گھنٹہ 20 منٹ تک بڑھ جائے گا اور یہ مجموعی طور پر 402 کلو میٹر دور تک جا سکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں بہتر سے بہتر برقی کواڈ کاپٹر ڈرون صرف پانچ کلو وزن کے ساتھ 30 منٹ تک ہی پرواز کر سکتے ہیں۔اپنے جی پی ایس نظام کے تحت اسے گوگل میپس سے کسی بھی مقام پر بھیجا جاسکتا ہے، اس کا سب سے زیادہ استعمال آفات اور ہنگامی حالت میں خوراک اور ادویہ کی فراہمی میں کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن نے کئی ڈرونز سے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب
اکتوبر
کیا یمن می سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ہے؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے
اگست
افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین
فروری
حمیرا اصغر کی پراسرار موت، ڈی آئی جی جنوبی نے اہم حقائق بتادیے
?️ 23 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی
جولائی
صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے جنوب میں
اکتوبر
کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
?️ 1 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول
نومبر
صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست
ستمبر
یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات
فروری