سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں، پرائیوٹ بینک اور اوچاڈ بینک کی متعدد ویب سائٹس جو یوکرین کے سب سے بڑے بینک ہیں کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین نے ابھی تک سائبر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یوکرین کے سائبر سیکیورٹی سینٹر کا کہنا ہے کہ حملہ روسی سرزمین سے کیا گیا ہو گا۔