یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار

اسنیپ بیک

?️

یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
روس کے مستقل نمائندے برائے تنظیمیںِ بین‌المللی، میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کا فیصلہ ایک سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جو صورتحال کو مکمل بن بست کی طرف لے جا رہا ہے۔
اولیانوف نے اپنے بیان میں کہا کہ تینوں یورپی ممالک نہ قانونی اور نہ ہی سیاسی طور پر ایسا کرنے کا جواز رکھتے ہیں اور یہ واضح نہیں کہ ان کے پاس بحران سے نکلنے کا کوئی عملی حل موجود ہے یا نہیں۔
اسی سلسلے میں، اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی ممالک کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور سلامتی کونسل کو اس پر کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس اور چین نے ایران کے جوہری معاہدے کو مزید چھ ماہ کے لیے توسیع دینے کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرائی ہے۔
ادھر روس کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں یورپی ممالک کے اس اقدام کو "شدید بی‌ثباتی پیدا کرنے والا عنصر” قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ مغربی ممالک بظاہر سفارتکاری کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جو مذاکرات کے امکانات کو ختم کر دیتے ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ اگر مغربی ممالک ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان بھی کریں، ماسکو ان کا ساتھ نہیں دے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ روس کشیدگی کم کرنے اور ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تین یورپی ممالک نے چھ ستمبر کو باضابطہ طور پر سلامتی کونسل کو اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ممالک نے کہا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس عمل کو روکا جا سکتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس اقدام کو غیر قانونی، بلا جواز اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی سے برجام پر عمل کیا ہے اور اب بھی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ

?️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر

وفاقی وزیر داخلہ کی کرم ایجنسی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں

اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

?️ 16 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی

طاقتور کو قانون کے نیچے لانا  جہاد ہے: وزیراعظم

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  طاقتور

اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں 

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں

امریکہ یورپ میں عالمی جنگ چاہتا ہے: فرانسیسی سیاستداں

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں: پیٹریاٹک پارٹی کے رہنما فلورین فلپیٹ نے امریکہ اور یورپی

الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے