سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے حکام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونیو ں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے ، امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے مستقبل قریب میں ایک دوسر کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
امارات اور اسرائیل کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بحرین کے ولی عہد احمد بن آل خلیفہ نے اسرائیل کے نئے وزير اعظم کو اپنے پیغام میں مبارکباد پیش کی تھی،یادرہے کہ بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں،تاہم عالم اسلام میں بحرین اور امارات کے اس اقدام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اورخیانت قرار دیا جارہا ہے نیز انصاف پسند حلقوں میں اماراتی حکام کو صیہونیوں سے بھی زیادہ اسلام دشمن کے نام سے یاد کیا جارہاہے کیونکہ اس ریاست کے حکام نے اپنے ملک کو صیہونیوں کے لیے تفریح گاہ بنا دیا ہے ، صیہونی شہریوں کو جوکام اسرائیل کے اندر کرنے کی اجازت نہیں ہے وہ یہاں آکر آسانی کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس کی منشیات کی اسمگلنگ اور اس کا استعمال ایک واضح مثال ہے جس کے کئی ثبوت بھی موجود ہیں۔
مہر
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے حکومتی عہدہ داروں کو وارننگ دی
مارچ
ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی
نومبر
یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا
مارچ
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
جون
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے امریکی میزائل سسٹم کی واپسی کا امکان
اکتوبر
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
اپریل
انگلینڈ کی ملکہ اور دبئی کے حکمران کے درمیان تعلقات کشیدہ
اکتوبر
ریویو ایکٹ لاگو ہوا تو ازخود نوٹس والے سب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے، جسٹس منیب اختر
جون