یمنی ڈرون کے ذریعہ امریکی دفاعی ڈھال تباہ

امریکی

?️

سچ خبریں:یمن کے صوبہ حضرموت میں امریکی دفاعی ڈھال میں گھس کر یمنی ڈرونز نے مشرقی یمن کے اس علاقے سے تیل کی نئی کھیپ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے ڈرونز نے صوبہ حضرموت میں تیل برآمد کرنے والی اہم ترین بندرگاہوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا اور اس علاقے سے مشرقی یمن میں تیل کی نئی کھیپ کو ناکام بنا دیا، یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا حملہ ہے جس نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں، جبکہ خطے میں بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے امریکی دفاعی نظام تعینات ہیں۔

ادھر بعض خبری ذرائع نے یمن کے مشرق میں واقع حضرموت میں دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے، المیادین نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ حضرموت کے صدر مقام مکلا شہر کے مشرق میں واقع الضبہ بندرگاہ میں دو دھماکے ہوئے۔

اس بندرگاہ پر جارح سعودی اماراتی اتحاد کا قبضہ ہے، اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے اسی وقت ہوئے جب تیل کا سامان لے جانے والا جہاز وہاں پہنچا، یونیوز خبر رساں ایجنسی سمیت بعض ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکے ڈرون حملوں کی وجہ سے ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کا شام کے ساتھ 12 سال بعد سفارتی رابطہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک

سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

?️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا

ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا، پی ٹی اے

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)

بیٹیوں کے مقابلے بیٹوں کے اہم ہونے کی بات پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا

?️ 20 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کو بیٹیوں کے مقابلے بیٹے

امریکہ کویت میں اپنی فوجی موجودگی کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 31 جولائی 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی سفیر کی بچگانہ حرکت

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ

بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا

?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد

ایران جنگ پر سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں شدید کشیدگی؛نیویارک پوسٹ کا انکشاف

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:نیویارک پوسٹ نے ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے