سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے صوبہ حجہ میں امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اس ملک کے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے،یادرہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے، واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے جبکہ طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنو اچکے ہیں۔
تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ایک بار بھی دنیا میں سب سے بڑی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت تک نہیں کی اور نہ ہی جارح اتحاد کو اس سلسلہ میں کوئی انتباہ دیا ہے ،یادرہے سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائيل بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں شیعہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ، عراقی رہنما نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
اگست
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
دسمبر
غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بن سلمان کی تین شرائط
ستمبر
پینٹاگون چیف کا چار خلیجی ممالک کا دورہ
ستمبر
پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
جولائی
اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر
اپریل
فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خان
اکتوبر