سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن کے لیے اس ملک کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعاء آنے والے دنوں میں مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کرے گا۔
یمنی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مہدی المشاط نے ایک فوجی پریڈ سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کی سازشیں روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہیں اور یمنی عوام سمجھ چکے ہیں کہ دشمن کے قیام امن کے سب دعوے کھوکھلے ہیں ۔
المسیرہ نیوز چینل کے مطابق المشاط نے مزید کہا کہ آزادی کی راہ میں یمنی عوام کی تمام قربانیوں نے ہمیں ان کامیابیوں کی حفاظت کرنے کے لیے تیار کیا ہے اور اس ملک کے عوام کی بیداری نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
مزید:ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیاری ہیں: یمن
واضح رہے کہ یمن میں ایک سال سے زائد عرصے سے جنگ بندی جاری ہے،یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مستعفی صدر کو اقتدار میں واپس لانے کی کوشش کے دعوے کے ساتھ، اس ملک کے خلاف فوجی جارحیت کی اور اس کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی کی۔
یہ بھی:یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟
یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے ابھی تک یمن کی قومی نجات گورنمنٹ کی تمام شرائط پوری نہیں کی ہیں لہٰذا اقوام متحدہ اور عمان کی ثالثی سے یمن میں جنگ بندی کو عارضی طور پر بڑھا دیا جائے گا۔