سچ خبریں: یمن کے ایک سیاسی کارکن نے اقتصادی میدانوں میں اس ملک کے عوام کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مخالف یمنی جماعتوں کے ترجمان عارف العامری نے تاکید کی ہےکہ امریکہ یمن میں قحط اور بھوک کے پھیلاؤ کا سبب بنا ہے، اس نے اس ملک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا دائرہ مزید سخت کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف امریکہ کے خطرناک ہتھیار
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاسی، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی پیداوار کو سہارا دینے کے لیے یمن کے انقلابی قائدین کی حکمت عملی نہ ہوتی تو ملک کی صورت حال موجودہ حالات سے بہت زیادہ خراب ہوتی۔
العامری نے مزید کہا کہ یمن میں ملکی زرعی پیداوار درآمدی مصنوعات کی ایک مدمقابل بن گئی ہے جس کی وجہ سے اس نے ملک کے جغرافیہ کے ایک وسیع حصے کا احاطہ کیا ہے اور یمن میں قحط کے بوجھ کو کم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی نگرانی میں اقتصادی جنگ جاری ہے: صنعاء
انہوں نے کہا کہ یمن کے لیے انسانی امداد میں کمی نے اس ملک کے لوگوں کی زندگیوں پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔