?️
سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ نے قابض فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کاروائی قرار دیا ہے جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صنعاء میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بیت المقدس میں اسلامی مقدس مقامات کی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی مسلسل کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں یمنی حکومت اور عوام کی جانب سے مسئلۂ فلسطین کی ہر طرح سے حمایت کرنے کے موقف پر تاکید کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، انسانی حقوق کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلۂ فلسطین کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ صیہونیوں کے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اور علاقے کے حالات کی خرابی کو ختم کرنے نیز تشدد کو روکنے کی کوشش کریں۔


مشہور خبریں۔
ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے: فرخ حبیب
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے
دسمبر
برطانیہ کا یوکرائن سے فوجی امداد کا وعدہ
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر
مارچ
گوجرانوالا: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 7 مارچ 2023گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ
مارچ
جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو کا کیا مطلب ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر رکن نے سلامتی کونسل کی قرارداد
دسمبر
یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر
پاکستان ہمارے بزرگوں اور تحریک آزادی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے
?️ 15 اگست 2021فیصل آباد (سچ خبریں) فیصل آباد میں ہفتے کی صبح کمشنرز کمپلیکس
اگست
لبنانی فوج کے خلاف صہیونی حملے پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:حزب اللہ نے لبنانی فوج کی گاڑی پر صہیونی حملے کو
جون