یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار

جنگ بندی

?️

سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت یافتہ صدارتی کونسل کے درمیان بات چیت میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، سیاسی تجزیہ کار ابہام کی حالت میں موجودہ جنگ بندی میں توسیع کو مشکل قرار دے رہے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بات چیت کے لیے اردن جانے والے صنعا کے وفد کے چیئرمین بریگیڈیئر جنرل یحییٰ عبداللہ الرزمی نے کہا کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں بات چیت کے دوران یمنی عوام خاص طور پر صوبہ تعز کے باشندوں کے مصائب کی تمام وجوہات کو دور کرنے کے لیے متعدد اقدامات پیش کیے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مأرب اور الضالہ صوبوں کے باشندوں جو سعودی اتحاد کی جارحیت کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں، کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے ان صوبوں کی سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے بہت ساری تجاویز پیش کیں ، انہوں نے کہا کہ صنعاء کمیٹی ابھی تک ابتدائی مرحلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں پیشرفت کا انتظار کر رہی ہے اور دوسری طرف پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کر رہی ہے نیز سنجیدگی اور عمل میں ثابت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، واقعی اچھا کرنا چاہتی ہے اور تعز اور دیگر یمنی صوبوں کی عوام کی تکالیف کو کم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سےدوسری طرف کا وفد جنگ بندی کی شرائط کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تعز اور دیگر صوبوں میں محدود علاقوں کے علاوہ سڑکوں کو دوبارہ کھولنے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

 

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی 

?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ

حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے

غزہ میں قابضین کے خلاف فلسطینی فوج کے نئے ہتھکنڈے

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں

گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے

ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے

پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب

?️ 21 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے

صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے