سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مأرب شہر پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مأرب شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مأرب شہر پر متعدد بار بمباری کی ہے،واضح رہے کہ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب یمنیوں نے حال ہی میں مأرب میں اہم پیش رفت کی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا مأرب پر حملوں میں شدت لانے کا بنیادی مقصد شہر میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی پیش قدمی کے تسلسل کو روکنا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فورسز نے گزشتہ بدھ کو سعودی عرب سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں جن میں وہ شقه مَی اور عِرق مَی کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ادھر باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں مذکورہ کامیابیوں کے بعد مأرب شہر کے مرکز سے 5 کلومیٹر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں، دریں اثنا، یمنی افواج پہلے مأرب سے 8 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پرپہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے سعودی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔