?️
سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یمن بحران کا حل چاہتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے حالیہ بیانات کے جواب میں کہا کہ ہم نہ امن اور نہ ہی جنگ کی حالت کو قبول نہیں کرتے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم یمن کے بحران کا ایسا حل چاہتے ہیں جس سے اس ملک کے عوام کو فائدہ پہنچے اور انہیں عزت ملے نیز ان کا سر بلند رہے۔
یمن کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ایسی جنگ بندی جس سے شہریوں کے مسائل حل نہ ہوں اور ان کے حالات بہتر نہ ہوں اسے جنگ بندی نہیں کہا جا سکتا بلکہ عارضی امن کہا جا سکتا ہے، یمنی امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرنڈ برگ نے یمن میں جاری جنگ بندی کے اعدادوشمار اور اس میں توسیع کے امکانات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل اور وسیع جنگ بندی یمنیوں کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی فریقین کے درمیان مزید اعتماد پیدا کرنے اور اقتصادی ترجیحات کے ساتھ ساتھ جنگ بندی سمیت سلامتی کی ترجیحات کے بارے میں سنجیدہ بات چیت شروع کرنے کی بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے
مئی
منی بجٹ معاملہ، عثمان بزدار کو ٹاسک سونپ دیا گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار
جنوری
حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل پرتشدد
جولائی
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ڈالر کی آمد میں اضافہ
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم
جون
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
جولائی
ترکیہ کے عراق میں اہداف کا جائزہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آنکارا کے دورے
مئی
نیتن یاہو اسرائیل کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر دفاع
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے صیہونی وزیراعظم
اپریل
غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔ فوج میں ایک بڑا ردوبدل
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو سدرن کمانڈ میں
نومبر