یمن کی جنگ میں برطانوی اور امریکی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں:الحوثی

الحوثی

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے مزاحمت اور استقامت کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ یمن کی جنگ میں برطانیہ اور امریکہ کی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمنی عوام کے قومی یوم استقامت اور آزادی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحمت اور استقامت کا قومی دن ہے، ایک ایسا دن ہے جب ہمیں ایک بار پھر ان ذمہ داریوں اور معاملات کو یاد کرنا چاہیے جو ہمارے ملک کے حق میں ہم پر واجب ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یمنیوں کے خلاف جنگ کس نے شروع کی، جنگ کا آغاز کی واضح مثال ہے کہ حملہ آور کون ہے اور دفاع کون کر رہا ہے، یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ جارح اتحاد کے انجینئر اور ڈیزائنر امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل ہیں جن میں امریکہ ان میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس حملے کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ اس جارح اتحاد کے باقی ارکان کو خریدا گیا ہے،الحوثی نے وضاحت کی کہ اس جنگ کے منصوبے میں صیہونیوں اور انگریزوں کا کردار بالکل واضح ہے اور ان کی انگلیوں کے نشانات جرائم کی جگہ پر صاف نظر آتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ووٹرز سے کہوں گا مایوس نہ ہوں، ہم نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 15 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے

ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار

نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل

حماس ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں پر غصہ 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عزت الرشق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، نے امریکی

لبنانی فوج کے مراکز پر اسرائیل کا حملہ جنگ بندی کی صریح تردید

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے عمل

طالبان کا ایک بار پھر پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد، افغان حکمراں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے