سچ خبریں: سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب میں محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے محاصرے کے مکمل طور پر ختم ہونے تک سعودی عرب کے اندر یمنی حملے جاری رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی انصار اللہ سعودی جارح اتحاد کے جرائم پر یمنی افواج کے ردعمل کی عالمی مذمت سے لاتعلق ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج بروز اتوار یمنی مسلح افواج نے قصر الحسر الثانیہ کے نام سے ایک آپریشن کا اعلان کیا، جس میں مختلف بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا یہ کارروائی سعودی عرب میں بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز سے ہماری قوم کے مسلسل محاصرے کے جواب میں کی گئی اس آپریشن میں سعودی دشمن کے بعض اہم مراکز اور تنصیبات بشمول ریاض اور ینبو میں آرامکو اور بعض دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ محاصرے کو شکست دینے کی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں ابہا، خمیس مشیت، جیزان اور دھران کے علاقوں میں ان ہی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی عرب پر گہرے سمندر میں حملوں کے بارے میں یمنی مسلح افواج کی طرف سے دوسرا بیان آنے والے گھنٹوں میں متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا سابق وزیراعظم کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ
مئی
ٹرمپ کی افتتاحی تقریب گھر کے اندر منتقل؛ وجہ؟
جنوری
چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ
مئی
صیہونیوں کو گلے لگا لو سب مشکلات حل ہوجائیں گی؛سعودی اخبار کا لبنانیوں کو مشورہ
جولائی
شام کے علوی رہنماؤں کی ہتک حرمت کے ذمہ داروں کو قانونی سزا دینے کا مطالبہ
دسمبر
سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار ان کے لیےسب سے زیادہ تکلیف دہ ہتھیار
اگست
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
مارچ