?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم "انتصاف” نے امریکہ کی قیادت میں جارح سعودی اماراتی اتحاد کے جرائم پر ایک نئی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 8 ہزار سے زائد یمنی بچے اس اتحاد کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے اعلان کیا کہ یمن میں اس جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ ہزار 116 بچے ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کہ اس اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں چھ ہزار عام شہری معذور ہوچکے ہیں جن میں سے 5 ہزار559 بچے ہیں۔
مذکورہ تنظیم نے مزید کہا کہ ایک ملین 400 ہزار یمنی بچے اپنے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہیں جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے 20 لاکھ 300 ہزار سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، انتصاف نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے روزانہ 80 سے زائد یمنی بچے مر جاتے ہیں نیز یہ مسئلہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ ہے، اس طرح کہ ہر سال 39% یمنی بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی اتحاد یمن میں خواتین اور بچوں کے خلاف تمام جرائم کا ذمہ دار ہے، انسانی حقوق کے دعویدار بین الاقوامی اداروں سے اس میدان میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
چین نے بھی ہماری ایئرفورس کی کارکردگی کو سراہا۔ رانا تنویر
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین
جولائی
الضبه بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک سادہ وارننگ تھی:یمن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن
اکتوبر
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
کردار چاہے جیسا بھی ہو، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی، عینا آصف
?️ 25 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے انکشاف
جون
غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی فوج کا اعتراف
?️ 28 ستمبر 2025غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی
ستمبر
چین کا تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب تائیوان کے صدر لائی چنگ ڈی کا
دسمبر
اسرائیلی فوج کی اولڈ مینز بٹالین تشکیل دی جائے گی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: فوجیوں کی کمی کی جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج
اگست
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر