?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کےٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں اماراتی فوج کا بھاری مقدار میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔
یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے فوجی سازوسامان کے قافلے پر حملہ کیا،رپورٹ کے مطابق حملوں کے دوران العمالقہ (متحدہ عرب امارات سے وابستہ) نامی گروہ کے کرائے کے فوجیوں کا بھاری مقدار میں نقصان ہوا۔
ان ذرائع کے مطابق یہ حملہ صوبہ شبوا کے مغرب میں "عین” اور "بیجان” کے درمیانی علاقوں میں ہوا،ذرائع نے بتایا کہ حملوں کے دوران العمالقہ کے عناصر کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی نیز ان کا فوجی سازوسامان تقریباً تباہ ہو گیا۔
دریں اثنا، اتحادی جنگجوؤں نے 30دسمبر کو شبوہ میں مستعفی یمنی حکومت (ریاض سے وابستہ) کے کرائے کے فوجیوں کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی،عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شبوہ کے شمال مغرب میں واقع شہر مرخیح کے اللوطمہ کے علاقے میں مستعفی سرکاری فورسز کے ایک گروپ پر کیا گیا۔
ان ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مستعفی حکومت کے عناصر کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا اور اس کے نتیجے میں ان میں سے 15 عناصر ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے،دریں اثنا متحدہ عرب امارات سے وابستہ عناصر شبوا پر قابض ہیں اور مستعفی حکومت اور اخوان سے وابستہ عناصر کو نکال باہر کیا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، جنہوں نے اپریل 2015 میں مفرور یمنی صدر کو واپس لانے کے لیے یمنی عوام کے خلاف بھرپور جارحیت کا آغاز کیا تھا، اس وقت ملک کے جنوب میں ایک تلخ تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا
?️ 16 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور
جنوری
طالبان کی ملک میں موجودگی کا دعویٰ، بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور طالبان مذاکرات
مارچ
صمود بحری بیڑے پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے بعد لاطینی امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکا کے متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے بین الاقوامی
اکتوبر
یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے
مئی
وہ پارٹی جس نے اپنی شناخت ٹرمپ کو بیچ دی
?️ 9 نومبر 2026سچ خبریں: 2026 کے امریکی مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کو
نومبر
خارجہ امور کی رپورٹ؛ امریکہ کے خلاف ایران اور 3 دیگر ممالک کا مشترکہ محاذ
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں: فارن افرز کی رپورٹ کے مطابق ایران، روس، چین اور
اکتوبر
ریاستہائے متحدہ میں پھانسی کا ایک نیا طریقہ
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی الاباما نے اس ملک
ستمبر
شام کے نئے حکمران صیہونی جارحیت کے دباؤ میں ، بحران بڑھنے کا خدشہ: الجزیرہ
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے خلاف خصوصاً
اکتوبر