?️
سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد یمنی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اس ملک کے نہتے عوام کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ خریدنے میں استعمال کرتا ہے۔
یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم یاسر الوحیدی نے المیادین کو بتایا کہ یمن کی تیل کی آمدنی کے اصل اعداد و شمار میں ظاہر نہیں کیے جاتے جبکہ یمن کی تیل کی آمدنی 2 بلین ڈالر ہے،الوحیدی نے کہا کہ یمنی تیل کی مصنوعات کا انتظام سعودی سفیر اور معین عبدالمالک کی سربراہی میں ایک چھوٹی کمیٹی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی دولت ان ہتھیاروں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرنے کے لیے خریدے جاتے ہیں، الوحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی اتحاد یمنی تیل کی آمدنی سعودی عرب کے نیشنل بینک کو منتقل کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ہم یمن کی دولت اور وسائل کی لوٹ مار پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کی طرف سے یمنی عوام کی دولت کی لوٹ مار اور اسے سعودی عرب کے نیشنل بینک میں جمع کرنے کی شدید مذمت کی۔


مشہور خبریں۔
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا
?️ 20 جولائی 2021ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون
جولائی
افغانستان اور پاکستان میں زلزلہ؛ 11 افراد ہلاک اور 120 سے زائد افراد زخمی
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ
مارچ
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
ٹرمپ نے ایرانی منصوبے کی مخالفت کی : وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے
ستمبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک صیہونی آبادکار ہلاک
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ عسقلان کے قریب صیہونی عسکریت
اپریل
فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی بستیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق وزارت نے مقبوضہ فلسطینی
دسمبر
ٹرمپ ایران، یوکرین اور غزہ میں بیک وقت بحرانوں کا شکار، امریکی خارجہ پالیسی تعطل کا شکار: نیویارک ٹائمز
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران، یوکرین اور
جون