?️
سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی خراب معاشی حالت کا ذمہ دار پیوٹن کو ٹھہراتے ہوئے اعتراف کیا کہ توانائی کے بل اس موسم سرما میں لوگوں کو رلا دیں گے۔
انگلینڈ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کے روز دی میل‘اخبار کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو یورپ میں بحران کی شدت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور دعویٰ کیا کہ انہیں یہ صورتحال پسند ہے۔
بورس جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ توانائی کے بل اس موسم سرما میں لوگوں کے آنسو بہا دیں گے اور حرارت کی قیمت کچھ لوگوں کے لیے بہت خوفناک ہے۔ انگلستان کے مستعفی وزیراعظم، جو روس کے ساتھ تنازع میں یوکرین کے اہم فوجی حامیوں میں سے ایک ہیں، نے روس کے صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پوٹن کی جنگ ہے جس کی قیمت برطانوی صارفین کے کندھوں پر آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آپ کا توانائی کا بل دوگنا ہو گیا ہے اس لیے کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ ہم اس مشکل صورتحال سے دوچار ہوں، انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ یوکرین کی حمایت واپس لینا مکمل پاگل پن ہوگا، برطانیہ میں، تیزی سے بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کے سماجی نتائج کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
10 سال کی عمر سے صیہونی جیل میں قید فلسطینی مجاہد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:معاذ سعید بلال، جنہیں محض 10 سال کی عمر میں
اپریل
اسموگ کے سبب لاہور کے اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی سطح کے باعث
دسمبر
مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی
اگست
الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت
نومبر
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا اس ملک کی کابینہ تشکیل نہ پانے پر انتباہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک پارلیمنٹ ممبر نےاس ملک میں نئی حکومت کی
جون
اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیدیا
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر
ستمبر
امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال
اکتوبر
بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک
اپریل