ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین

چین

?️

سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ برسلز واشنگٹن کے زیادہ قریب ہے لیکن اس کا چین کے بارے میں نقطہ نظر امریکی نقطہ نظر سے مختلف ہے۔

ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے2023 میں یونین کی صورتحال کے موضوع پر اٹلی میں ہونے والی سے میٹنگ میں دعویٰ کیا کہ یورپی یونین کے ممالک کا چین کے لیے ایک مختلف نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین۔ چین۔ امریکہ مثلث میں، ہم یقینی طور پر واشنگٹن کے ساتھ ہیں لیکن چین کا مقابلہ کرنے میں ہمارا اپنا طریقہ ہے جس پر اس وقت ہم کام کر رہے ہیں، بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کو چین کے عروج اور عالمی طاقت کے مقام تک پہنچنے سے نہیں روکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمیں چین کو طاقت حاصل کرنے سے نہیں روکنا چاہیے اس لیے کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں وہ ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا، اہم مسئلہ یہ ہے کہ چین اپنی طاقت کا انتظام کیسے کرے گا۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس سے قبل چین سے واپسی پر پولیٹکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے نیز تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کی کشیدگی کے درمیان آنے سے گریز کرنا چاہیے۔

میکرون نے کہا کہ یورپ کو درپیش سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ وہ ایسے بحرانوں میں داخل ہو جاتا ہے جو ہمارے نہیں ہیں بلکہ ہماری اسٹریٹجک آزادی میں رکاوٹ ہیں،یورپیوں کو جواب دینا ہوگا کہ کیا تائیوان کے بحران میں اضافہ ہمارے مفاد میں ہے؟ نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہوشیار رہو، اگر ہم نے غلطی کی تو ہم خود کو تائیوان کے بحران میں پائیں گے،بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یوکرین کے بحران کو حل نہیں کر سکتے، ہم تائیوان کے بارے میں کیسے مستند بات کر سکتے ہیں،فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یورپ ہتھیاروں اور توانائی کے معاملے میں امریکہ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جبکہ اسے یورپی دفاعی صنعتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے، یورپ کو امریکی ڈالر پر بھی انحصار کم کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

شام کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے؛لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ شام

سیکڑوں اقساط پر مشتمل بھارتی ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، فرحان سعید

?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا

شام میں داعشی سرغنہ ہلاک

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ

اسرائیلی جہاز پر یمنی حملے کے بعد لوئڈز لسٹ کا رد عمل 

?️ 2 ستمبر 2025اسرائیلی جہاز پر یمنی حملے کے بعد لوئڈز لسٹ کا رد عمل

سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں

چین اور ویتنام کی پہلی مشترکہ فوجی مشق؛خطے میں طاقت کے نئے توازن کی تلاش؟

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چین اور ویتنام اس ماہ اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق

یمنی فورسز تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:یمنی وزیر دفاع

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج

لیکچر دینے کے بجائے مقامی مسائل پر توجہ دیں، پاکستان کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل

?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے اندرونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے