?️
سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک ساتھ دشمن کے 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفاعی امور کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے ایران کے دفاع میں اس ملک کی فوجی طاقت و توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بیک وقت دشمن کے پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل چوکسی و آمادگی کے ساتھ دشمن کو زیر ںظر رکھے ہوئے ہیں ، اگر دشمن نے کوئی بھی حماقت کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، ناصر آراستہ نے کہا کہ عنقریب امریکی اثر و رسوخ والے علاقوں میں ایران کی فوجی مشقوں اور بھرپور دفاعی توانائی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی فوجی توانائی مکمل طور سے قومی سطح پر حاصل کی گئی ہے اور اسے محض دفاعی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم بنایا گیا ہے جس کا دشمن کو اعتراف ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک ایران کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکا ہے اور صرف زبانی جمع خرچ پر ہی اکتفا کی ہے۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کے سعودی کارکن کی حوالگی کی مذمت
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کی عدلیہ کے سعودی کارکن
فروری
عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ،فواد چوہدری
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کا کہنا
جون
صیہونی حکومت میں خوف و ہراس؛ مقبوضہ علاقوں میں قدس آپریشن دہرائے جانے کا خدشہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:ایک طرف صیہونی سرحدی افوج میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا
نومبر
جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم
جولائی
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی
نومبر
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے سماجی اصلاحات کے دعووں کے باوجود
نومبر
مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
اپریل
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی