?️
سچ خبریں:ہسپانیہ کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک مشترکہ فوج تشکیل دے۔ انہوں نے امریکی دفاعی صنعتوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے خلاف خبردار کیا۔
یوکرین کی صورتحال اور روس کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپی یونین کے اندر مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے اور روس کی جارحیت کو اس اتحاد کی سالمیت کے لیے ایک چیلنج تصور کرنا ہوگا۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ روس کتنا خطرناک ہے اور ہمیں اپنے شراکت داروں کو سیکیورٹی کی ضمانتیں فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہسپانوی وزیراعظم نے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خود کے دفاع کا بہترین طریقہ جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور جوہری ڈیٹرنس (بازدارندگی) امن کے قیام میں معاون ثابت نہیں ہو سکتی۔ ہمیں ولادیمیر پوتن کو روکنا ہوگا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مربوط طریقے سے مضبوط بنانا ہوگا۔
سانچز نے یورپی یونین کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو مزید موثر بنانے کے لیے ہمیں بنیادی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔
گرین لینڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ علاقائی سالمیت (تمامیت ارضی) کا احترام ایک ایسا اصول ہے جس کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے۔
برسلز کے روس مخالف موقف کو دہراتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم نے یورپ کی دفاعی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پوتن کو روکنا اور یورپ کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ آئیے یہ کام مربوط اور ہدفی انداز میں کریں۔
اپنی تقریر کے آخری حصے میں انہوں نے نیٹو کے رکن ممالک پر امریکی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ میں ایک حقیقی یورپی فوج کا مطالبہ کرتا ہوں، نہ کہ 10 سال بعد بلکہ ابھی۔ اگر ہم نیٹو کے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد (امریکی خواہش کے مطابق) اضافے پر راضی ہو گئے تو ہم مجبوراً امریکی صنعتوں کے محتاج بن جائیں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی
مئی
ٹرمپ سے اچھا دوست نہیں ملا ہمیں اب تک : نیتن یاہو
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن میں ٹرمپ کو اسرائیل
اکتوبر
سابق امریکی انٹیلیجنس اہلکار کی گرفتاری پر ایف بی آئی کا 2 لاکھ ڈالر انعام
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:ایف بی آئی نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں
مئی
اماراتی عہدیداروں کی سعودی عرب پر شدید تنقید،یمن کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
?️ 31 دسمبر 2025 اماراتی عہدیداروں کی سعودی عرب پر شدید تنقید،یمن کے معاملے پر
دسمبر
براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز
?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
جنوری
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر
ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیریس کے درمیان بہت قریبی دوڑ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا
نومبر
نیا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا:برطانوی وزیر اعظم
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب
جنوری