ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر

اقوام متحدہ

?️

چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہا کہ چین اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سرکاری دورے پر پیر کو بیجنگ پہنچے جو ان کا پانچواں دورہ ہے اور جمعہ تک جاری رہے گا۔

چین کے صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ چین مشرق وسطیٰ میں عالمی تبدیلیوں اور نئی پیش رفتوں کا سامنا کرنے کے لیے فلسطینی فریق کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے جو دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس سفر کے دوران عباس چینی وزیر اعظم لی کیانگ سمیت اعلیٰ چینی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور فلسطین کے لیے قابض اسرائیلیوں کے طویل المدت چیلنج‘ سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جو قانون کی پاسداری میں سب سے بہتر ہو، صدر مملکت

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

امریکہ اپنے تمام فوجی اور فوجی ساز و سامان یورپ سے واپس لے جائے: روس

?️ 18 فروری 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ماسکو میں امریکی

لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان

ٹرمپ نے ووٹنگ کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا

?️ 31 اگست 2025 سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ

عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے

یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ

?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے