ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے: انڈونیشیا

انڈونیشیا

?️

سچ خبریں:انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کا مشن جکارتہ کی فلسطین سے متعلق پالیسیوں سے ہم آہنگ نہ ہوا تو وہ کسی بھی وقت اس فورس سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا نے وعدہ کیا ہے کہ غزہ میں تعینات اس کے فوجیوں کا کردار صرف انسانی بنیادوں پر ہو گا، جس میں شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، تعمیر نو اور فلسطینی پولیس فورس کی تربیت شامل ہے۔
انڈونیشیا نے مزید کہا کہ وہ اپنے فوجیوں کو صرف فلسطینی حکام کی رضامندی سے تعینات کرے گا۔
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مشن کو کسی بھی وقت ختم کر سکتے ہیں۔ اگر بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کو دیے گئے فرائض ہمارے قومی معیارات سے ہٹ گئے یا انڈونیشیا کی خارجہ پالیسی سے متصادم ہوئے تو جکارتہ اس گروپ میں اپنی شرکت ختم کر دے گا۔ ہمارے فوجی کسی بھی مسلح گروپ (جس سے مراد فلسطینی گروپ حماس ہے) کے خلاف لڑائی یا تصادم میں حصہ نہیں لیں گے۔ جکارتہ نے یہ بھی عہد کیا کہ وہ طاقت کا استعمال صرف اپنے دفاع میں اور آخری آپشن کے طور پر کرے گا۔
اس پریس ریلیز کے مطابق، انڈونیشیا نے آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا انہیں کسی بھی طرح بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
انڈونیشیا کے وزارت خارجہ کے ترجمان، نوئل ملاحلا نے جکارتہ گلوب کو بتایا کہ امن کونسل میں انڈونیشیا کی موجودگی کو کسی بھی فریق کے ساتھ سیاسی تعلقات معمول پر لانے یا کسی خاص فریق کی پالیسی کو جائز قرار دینے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں سے جنرل سلیمانی کا بدلہ ان کے گھروں سے لیا جائے گا:قدس فورس کے کمانڈر

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ کو انتباہ

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے

 شام کا خونی دور؛جولانی کا دورِ حکومت

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعد جولانی

شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ

عراق اور شام کی سرحد پر امریکی سرنگوں کا انکشاف، بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام

?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی

نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں طلب

?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ

ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی

?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے