?️
سچ خبریں:گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کے 22 واقعات ریکارڈ کیے گئے اور ان کارروائیوں میں 12 صیہونی زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے اہداف اور فوجیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کے 22 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان جھڑپوں کے 90 واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں مقبوضہ بیت المقدس بھی شامل ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں اور فلسطینیوں کی کارروائیوں میں کل 12 صہیونی زخمی ہوئے ہیں،اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 3 فلسطینیوں شہید اور درجنوں دیگر صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہری صہیونی فوج کی حفاظت کے ساتھ مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے پے درپے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں،ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان سے برآمد ہونے والے نتائج کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوگی اور اسے اتنی سخت انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کہ سیف القدس کو بھول جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
پنجاب میں 61 پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
?️ 7 اپریل 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے جرائم کے خلاف اہم قدم اُٹھاتے
اپریل
کچھ شہید اسماعیل ہنیہ کے بارے میں
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ
جولائی
بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزاہ کی ’دیمک‘ سے بڑے پردے پر واپسی
?️ 2 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت
دسمبر
فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے
?️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت
اگست
بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے
?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا
?️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ
اگست