گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف 24 لبنانی مزاحمتی کارروائیاں 

لبنانی

?️

سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کی صبح سے اسرائیلی فوج کی مشرقی زوطر، یحمر الشقیف اور دبین کے نواحی قصبوں کی طرف پیش قدمی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

حزب اللہ نے بتایا کہ یہ مقابلہ مشترکہ کارروائیوں اور مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے صیہونی افواج کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ہیں اور وہ اب تک مذکورہ قصبوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، بلکہ صرف ان کے کناروں پر گھیراو¿ کر رہی ہے۔
اس گروپ نے مزید کہا کہ اس نے کر میئل قصبے میں اسرائیلی فوج کے بنیادی ڈھانچے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے دبین قصبے کے نواح میں عریض دبین کے علاقے میں صیہونی فوج کے اہلکاروں اور سازوسامان کے اجتماع کو توپوں کے گولوں اور راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو مرکاوا ٹینک تباہ ہوئے اور ان کی افواج کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
اس گروپ نے مزید کہا کہ اس نے یحمر الشقیف قصبے کے مشرقی کنارے پر اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور سازوسامان کے اجتماع کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز اس نے البیاضہ علاقے میں ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، جو براہ راست نشانے پر لگا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا غزہ میں تین نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی

بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ محمود اچکزئی

?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے

ٹرمپ شام میں صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے خواہاں:صہیونی میڈیا

?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں شام اور اسرائیل

لندن کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے خراب کارکردگی کا مظاہرہ

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:برطانوی ایوان عمومی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے

امریکہ ایران پر معاہدہ توڑنے کا الزام کیسے عائد کر رہا ہے؟ حقائق کے برعکس بیانیے کی مکمل حقیقت

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ ایران کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا ذمہ دار

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

یورپ سب سے کم گیس کے ذخائر کے ساتھ موسم سرما میں داخل 

?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار

ایران کے خلاف صیہونی حکام کی بیان بازی

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:  صہیونی ریژیم کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے