?️
سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو طلاق دینے والے ہیں۔
رئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو طلاق دے رہے ہیں، اس خبر کا اعلان 51 سالہ ٹروڈو اور 48 سالہ سوفی ٹروڈو نے ایک غیر متوقع بیان شائع کرکے کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی 18 سالہ شادی کا خاتمہ کریں گے، یاد رہے کہ ٹروڈو کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں،ٹروڈو اور ان کی اہلیہ کا سب سے بڑا بچہ صرف 15 سال کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ
قابل ذکر ہے کہ 1970 کی دہائی میں کینیڈا کے وزیر اعظم اور کینیڈا کے موجودہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے والد پیئر ٹروڈو بھی جب وزیر اعظم تھے تو ان کی اہلیہ مارگریٹ سے علیحدگی ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کی مقبولیت میں حالیہ مہینوں میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے، اس سے قبل انہوں نے پچھلے سال کے اوائل میں کوویڈ 19 پابندیوں کے خلاف اس ملک میں ہونے والے وسیع پیمانے پر مظاہروں کو دبانے کے لیے طاقت کا سہارا لینے کو حکومت کا حق قرار دیا !
ٹروڈو نے ہنگامی قانون کو نافذ کرنے کے بارے میں انکوائری کے ایک سرکاری کمیشن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشکل تھا لیکن اس وقت مظاہروں کے پیش نظر ضروری تھا۔
اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر ان دنوں کچھ برا ہوا تو کیا ہوگا؟ اگر کسی کو تکلیف پہنچے تو کیا ہوگا؟ ۔
مزید پڑھیں: کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کچھ احتجاجی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار تھے، لیکن ان کا خیال تھا کہ اس طرح کے مذاکرات کینیڈا کی جمہوریت کے مستقبل کے لیے ایک بری بدعت کا باعث بنیں گے!، ان کے مطابق سڑکوں پر مظاہرے اس مقصد کے ساتھ نہیں کیے جانے چاہئیں کہ حکومت کی پالیسی پر براہ راست اثر پڑے!
ٹروڈو یہ دعویٰ کرتے رہے کہ کینیڈین عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا ان کا فرض ہے اور ہنگامی قانون نافذ کرنے کا فیصلہ ان کی کابینہ کے مشورے اور اتفاق رائے کے بعد کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
عمران خان کا امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے صدر، چیف جسٹس سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ
?️ 30 اپریل 2022(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل
اپریل
میکرون نے حکومت کو گرنے سے بچانے کے لیے پنشن اصلاحات معطل کر دیں
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم
اکتوبر
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر
میرے دورہ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے:چینی صدر
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کے
مارچ
ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت
نومبر
بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن
نومبر
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
?️ 18 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین
فروری