کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟

غزہ

?️

سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے اعلان کے مطابق اس پٹی کی گزرگاہیں بند ہیں اور کوئی امداد نہیں آ رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے بورڈ آف کراسنگ اینڈ بارڈرز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی گزرگاہیں بند ہیں اور کوئی امداد نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ نے ایک بیان میں کراسنگ کو دوبارہ کھولنے اور انسانی امداد کی آمد کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے دعوے کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی کی کراسنگ اب بھی بند ہے اور صیہونی حکومت کے کنٹرول میں ہے نیز رفح پر صیہونی فوج کے حملے اور کراسنگ پر قبضے اور کرم ابو سالم کراسنگ کے بند ہونے کے بعد سے کوئی امداد اس علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات اور حملے جاری ہیں جب کہ آباد کاروں نے غزہ کو امداد بھیجنے سے روک دیا ہے اور صیہونی اب بھی غزہ میں امداد بھیجنے سے روک رہے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ صہیونی آباد کاروں نے پتھروں کے ذریعے غزہ جانے والے امدادی راستے کو بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ پر صیہونیوں کے حملے جاری ہیں اور صیہونی حکومت کے توپ خانے نے رفح شہر کے وسط میں المصری رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا، اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے مشرق میں المضجہہ روڈ پر واقع عبداللہ بن رواحہ مسجد پر بمباری کی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع برزیت قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی، اس فلسطینی نوجوان کو پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

علاوہ ازیں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب شہر میں ایک صیہونی آباد کار پر سرد ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے،یہ صیہونی اریٹیرین نژاد ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد کے لیے بن گوئر کا مذموم اور غیر انسانی منصوبہ

ادھر غزہ میں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کے الصبرہ محلے کے جنوب مشرق میں ایک صہیونی D9 فوجی بلڈوزر کو ٹینڈم راکٹ سے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

یمن پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد نیتن یاہو کی شدید الجھن

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمن کے بارے میں

متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام

پنجاب میں نمونیا سے انتہائی سنگین صورتحال، مزید 13 بچے دم توڑ گئے

?️ 31 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک

امریکہ ہمارے پڑوس میں ایک دہشت گرد ریاست بنانا چاہتا ہے:ترکی

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے امریکہ پر اس ملک کے پڑوس

امریکہ کی چین کو دھمکی

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار

ٹرمپ کے ایلچیوں کا مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران غیر معمولی رویہ 

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ

فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں

محمد شیاع السودانی کا عراق میں اختلافات ختم کرنے اور وزیراعظم کے انتخاب کے لیے نیا منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2025محمد شیاع السودانی کا عراق میں اختلافات ختم کرنے اور وزیراعظم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے