?️
سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر کے جنگی جرائم کے الزام میں نیتن یاہو، گیلنٹ اور ہالیوی کی رواں ماہ کے آخر تک گرفتاری کے حوالے سے ہیگ عدالت کی ممکنہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایسے وقت میں جب عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اس مہینے میں صیہونی حکومت کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کے حوالے سے فیصلہ جاری کرنے کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں،اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟
رشیا ٹوڈے نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے بدھ کی شب خبر دی کہ صیہونی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ہیگ کی عدالت اس مہینے میں نیتن یاہو سمیت اس حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔
اس سلسلے میں صیہونی چینل 13 نے خبر دی ہے کہ اس حکومت کی داخلی سلامتی کونسل نے خفیہ طور پر اس حکومت کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کی بین الاقوامی گرفتاری کے حکم سے متعلق منظرناموں کا جائزہ لیا ہے۔
اس عبرانی چینل نے اعلان کیا کہ کونسل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ وزیر جنگ یوو گیلنٹ اور صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالیوی کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے منظرناموں کا جائزہ لیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جمعرات کو اسرائیل کے چینل 12 نے انکشاف کیا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم بینامین نیتن یاہو نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ثالثی کی درخواست کی ہے تاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کو ان کے اور اس حکومت کے دیگر اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم
نیتن یاہو کی اپنے مغربی اتحادیوں سے اپیل کی خبر کی اشاعت سے چند گھنٹے قبل صہیونی میڈیا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو اس بات کی فکر ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (دی ہیگ کورٹ) اس حکومت کے اعلیٰ سکیورٹی اور سیاسی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری
اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر
جنوری
مصر کی امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر نے واشنگٹن
دسمبر
جنوبی لبنان کا شمالی مقبوضہ فلسطین پر حملہ
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورکس نے مقبوضہ علاقوں کے شمال کے
مئی
بائیڈن کو امریکی انتخابات کے پرامن انعقاد پر شک
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے، جو اس ملک کے نومبر میں
اکتوبر
فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا
?️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر
ستمبر
مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ وزارت خارجہ سے بھی اوپر
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:مصر کے انٹلی جنس چیف نے حال ہی میں مصر کی
جون
عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد
جون