?️
سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس کو تباہ کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ جنگ نے اس تحریک کو مزید مضبوط کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جرمن اخبار ڈیر اشپیگل نے تحریک حماس کی تباہی کے امکان کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اس تحریک کی طاقت اور اس کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر اسے تباہ کرنا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل غزہ کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر سکتا ہے؟
اگرچہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو مہینوں میں غزہ کی پٹی کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے لیکن اس اخبار نے مزاحمت اور حماس کے بارے میں ایک تجزیہ کار کے حوالے سے کہا کہ یہ خیال کہ اسرائیل حماس کو شکست دینے یا اسے فوجی ذرائع سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے غیر حقیقی ہے ، حماس کا نظریہ ایک اور تحریک میں ظاہر ہوگا۔
Der Spiegel نے اسرائیلی فوجی تجزیہ کار کے حوالے سے کہا کہ حماس کو تباہ کرنا ناممکن ہے کیونکہ حماس صرف ایک تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک ایسی طاقت ہے جس کی جڑیں معاشرے میں پیوست ہیں اور اس کے خیالات اور نظریات لوگوں کے دل و دماغ میں سرایت کر چکے ہیں جنہیں ختم کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔
اس اخبار نے پیش گوئی کی ہے کہ حماس اس جنگ کو ختم کر دے گی اور عسکری طور پر کچھ کمزور ہو جائے گی لیکن حکمت عملی کے لحاظ سے مزید طاقت حاصل کر لے گی۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ مزاحمت نے قابضین کا مقابلہ کیا ہے اور ان کی افواج اور فوجی سازوسامان کو شدید ضربیں پہنچائی ہیں، مزاحمت مستحکم ہے اور سخت ضربوں سے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
الحیہ نے مزید کہا کہ جنگ اور جرائم کو روکنا چاہیے پھر قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے لوگوں کی امداد پر بات چیت کی جائے گی،جنگ بند ہوتے ہی ہم قیدیوں کے تبادلے کے لیے جامع معاہدے کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجرمانہ دشمن کی آگ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنا عقلمندی اور منطقی نہیں ہے،دشمن اپنے جرائم سے باز آجائے اور غزہ سے دستبردار ہوجائے تو ہم قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں،حماس کسی بھی صورت میں دشمن کے دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ روزانہ 100 ٹرک غزہ میں داخل ہوتے ہیں جو اس پٹی کے لوگوں کی مدد کے لیے کافی نہیں ہیں، غزہ کے کسی بھی علاقے، خان یونس، شمالی اور کسی دوسرے علاقے میں دشمن محفوظ نہیں رہے گا۔
مزاحمت کے پاس تصادم کی صلاحیت اور امکانات ہیں جو دنوں، ہفتوں اور مہینوں تک برقرار رہ سکتے ہیں،ہم اپنی امت اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ مزاحمت مستحکم اور اچھی حالت میں ہے۔
حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی قوم غیرمتزلزل ہے اور اپنی سرزمین پر مستحکم ہے نیز مزاحمت کی حمایت کرتی ہے،ہم اس سرزمین کا اس وقت تک دفاع کرتے رہیں گے جب تک اس کی آزادی نہ مل جائے ،اس وقت اہم بات یہ ہے کہ اس جنگ اور پاگل پن کو روکا جائے۔
الحیہ نے تاکید کی کہ یہ واضح ہے کہ ہم غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی قوم کے اتحاد اور سالمیت کے خواہاں ہیں،غزہ میں جنگ کے بعد کا دن فتح کا دن ہے اور جو بھی حماس کی تباہی کا سوچتا ہے وہ مکمل طور پر فریب میں مبتلا ہے،ہمارا مقصد جنگ کو روکنا ہے پھر ہم غزہ کی تعمیر نو کی طرف بڑھیں گے اور قیدیوں کے بارے میں بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
آخر میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ فلسطینی قوم کی بے عزتی اور اس کے حقوق کو پامال کرنے، ہمارے مقدسات پر جارحیت اور فلسطینی کاز کو تباہ کرنے کی کوشش کا جواب تھا۔
فلسطینی عوام کو اس سرزمین پر ایک وحشیانہ اور ظالمانہ حملے کا سامنا ہے،ہمارا بنیادی مقصد فلسطینی قوم کے خلاف جنگ اور جرائم کو روکنا ہے اور اس کو امداد فراہم کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی
یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین
جولائی
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں
اگست
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا
مئی
Minister Susi declares ship-sinking policy success
?️ 4 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ