کیا امریکی دائیں بازو کی اسرائیل کے لیے حمایت کم ہو رہی ہے؟

امریکی دائیں بازو

?️

کیا امریکی دائیں بازو کی اسرائیل کے لیے حمایت کم ہو رہی ہے؟
امریکہ میں مشہور قدامت پسند رہنما اور تحریکِ ٹرمپ ازم کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے قتل نے نہ صرف امریکی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے بلکہ اسرائیل کے لیے دائیں بازو کی روایتی حمایت پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
گزشتہ ہفتوں میں کرک کے قتل کے بعد سامنے آنے والی متضاد آراء اور انکشافات نے واضح کیا کہ ریپبلکن نوجوانوں کی نئی نسل میں اسرائیل کے لیے حمایت کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ کرک، جو ماضی میں صیہونی نیٹ ورکس کے مضبوط حامی سمجھے جاتے تھے، حالیہ برسوں میں اسرائیل کے اثر و رسوخ پر تنقید کرنے لگے تھے اور اسی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار تھے۔
امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق، کرک کے قتل نے اس بحث کو مزید تیز کر دیا ہے کہ آیا امریکی قدامت پسندوں کے اندر اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت اب بھی قائم ہے یا نہیں۔
قدامت پسند پادکاسٹر کینڈس اوونز نے دعویٰ کیا کہ امریکی یہودی بزنس مین بل ایکمین نے کرک پر دباؤ ڈالا کہ وہ اسرائیل کی کھل کر حمایت کریں۔ ان کے مطابق، اس ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی کرک سے رابطہ کیا اور اسرائیل آنے کی دعوت دی، ساتھ ہی مبینہ طور پر بڑی رقم کی پیشکش کی گئی، جسے کرک نے مسترد کر دیا۔
اوونز کے ان انکشافات نے دائیں بازو کے حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ کچھ شخصیات جیسے ٹکر کارلسن اور مگین کیلی کا کہنا تھا کہ کرک واقعی اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کر رہے تھے اور اسرائیل پر سوال اٹھا رہے تھے، جب کہ سینیٹر ٹیڈ کروز نے ان تمام باتوں کو جھوٹ قرار دیا۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر سازشی نظریات بھی گردش کرنے لگے کہ کرک کے قتل میں اسرائیلی ہاتھ ملوث ہے، جسے نیتن یاہو نے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ مباحث ایسے وقت میں شدت اختیار کر رہے ہیں جب امریکہ میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرک کی موت امریکی دائیں بازو کے اندر ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جہاں اسرائیل کے لیے اندھی حمایت کو اب کھل کر چیلنج کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کے خلاف امریکی جارحیت، داعش کے بہانے 70 سے زائد مقامات پر حملہ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے شام میں داعش کے خلاف چشم شاہین آپریشن شروع

پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او

وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی

انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد

?️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز

اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی: شیخ رشید

?️ 6 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

لبنان میں صیہونیوں کے دہشت گردانہ منصوبے

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے پارلیمانی انتخابات سے قبل لبنان میں

سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے