سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں۔
صہیونی اخبار Ha’aretz نے فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
Haaretz اخبار نے ایک کالم میں اعتراف کیا کہ یہ نہیں کہنا چاہئے لیکن کوئی چارہ نہیں ہے، ہم ناکام ہو چکے ہیں، مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے؟
اس صہیونی اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ہم جنگ ہار گئے، یہ ایک واضح نتیجہ ہے جس پر تمام اسرائیلی پہنچ چکے ہیں۔
Haaretz کے کالم نگار نے زور دے کر کہا کہ اس شکست کی تلخی کی وجہ سے صیہونی خود سے جھوٹ بول رہے ہیں، اس سے قبل صہیونی ویب سائٹ والہ نے اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز کو چھ ماہ گزر چکے ہیں اور خان یونس سے صیہونی افواج انخلاء کر رہی ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ اس حکومت کو کوئی فتح حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
صیہونی والہ ویب سائٹ نے مزید کہا کہ مطلق فتح ایک کھوکھلا نعرہ ہے، فوج کا تجربہ بالخصوص زمینی کاروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی افواج ہمیشہ واپس آنے میں کامیاب رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں زیادہ کامیابیاں حماس کو ملی ہیں یا اسرائیل کو؟صیہونی کنیسٹ رکن کا اعتراف
عبرانی اخبار Ha’aretz نے یہ خبر بھی دی کہ صہیونی فوج نے اپنے اہم مقاصد حاصل کیے بغیر خان یونس سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا۔
مشہور خبریں۔
پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل
اگست
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
جولائی
شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں عراق کی 10 سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں
دسمبر
دوحہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں; کیا قاہرہ مذاکرات کی کوئی امید ہے؟
اگست
یمنی فوج کا مستعفی حکومت کے اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد نیٹو حکام نے اہم اعلان کردیا
اپریل
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
اکتوبر
خطے میں امریکی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا، دفتر خارجہ
دسمبر