?️
سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بیرون ملک بعض افغان حکام اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ علاج کے لیے جرمنی گئے تھے، نے اس ملک کے بعض سابق حکام اور سیاسی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،سب سے پہلے انہوں نے جرمنی میں افغانستان کے سابق وزیر انصاف فضل احمد معنوی سے ملاقات کی اور مخلتف موضوعات پر بات کی، یاد رہے کہ معنوی اس وقت طالبان کی عبوری حکومت کے مخالفین میں سے ہیں اور افغانستان قومی مزاحمتی محاذ نامی کونسل کے ایک معروف رکن ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کرزئی سے ملاقات میں معنوی نے احمد مسعود کی نمائندگی کی،افغان ذرائع کے مطابق کرزئی کے دورے کی اگلی منزل ترکی ہے جہاں وہ اس ملک میں مقیم کئی افغان جہادی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور بات چیت کرنے والے ہیں، کرزئی کا ترکی کا دورہ تین روزہ ہے جس میں عبدالرسول سیاف،کریم خلیلی،عبدالرشید دوستم اور محمد محقق سے ملاقات ان کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جن سے کرزئی بات چیت کرنے والے ہیں،ان ملاقاتوں سے پہلے،کرزئی نے کابل چھوڑنے کے بعد اپنی پہلی منزل متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ سے ملاقات کی اور بات چیت کی، یاد رہے کہ کرزئی، جنہوں نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان نہیں چھوڑا، حال ہی میں اعلان کیا کہ افغانستان سے باہر جانے کے لیے ان پر عائد سفری پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا
جون
وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ، صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت
?️ 5 ستمبر 2021خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور
ستمبر
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی
نیتن یاہو یمنیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں:صیہونی اپوزیشن لیڈر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مطالبہ
مئی
بشار الاسد کے دورۂ مسقط کے پیغامات
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کے
مارچ
پاکستان کا نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے
اپریل
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل
جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ
دسمبر