?️
سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں طالبان کے سینئر ارکان میں سے ایک رحیم اللہ حقانی مارے گئے۔
کابل ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ کابل میں واقع شیخ رحیم اللہ اسکول میں دھماکہ ہوا ، اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے بھی اعلان کیا کہ کابل میں اس خودکش حملے میں طالبان کے سینئر رکن رحیم اللہ حقانی مارے گئے۔
ادھر افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ افغانستان کے مقامی میڈیا نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ شیخ رحیم اللہ حقانی، طالبان گروپ کے ایک سینئر رکن اور کابل میں ایک دینی درسگاہ کے ڈائریکٹر، آج سہ پہر اپنے کام کی جگہ پر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ متعدد طالبان ارکان نے ٹوئٹر پر جائے وقوعہ سے تصاویر اور ویڈیوز شائع کرکے رحیم اللہ حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کی، یاد رہے کہ رحیم اللہ حقانی طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے سے پہلے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک دینی درسگاہ چلاتے تھے، گزشتہ سال اگست میں پچھلی افغان حکومت کے خاتمے کے بعد، انہوں نے اپنا دینی مدرسہ کابل منتقل کر دیا۔
مشہور خبریں۔
نابلس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:حماس
?️ 12 فروری 2022حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے صیہونیوں کے ہاتھوں نابلس میں
فروری
اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی
فروری
روس کے ساتھ جنگ جلدی ختم نہیں ہوگی: زیلنسکی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: روس پر ملک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام
ستمبر
نیب متاثرین کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب کی نا انصافیوں کا شکار ہونے والے
ستمبر
گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
?️ 7 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے
جولائی
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
شمالی کوریا کا ایٹمی ملک ہونے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے حال ہی میں منظور کیے گئے ایک قانون
ستمبر
مزاحمت اور فلسطینی عوام نے اسرائیل کے منصوبے کو دی شکست : نعیم قاسم
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام
جنوری