?️
سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی طرف سے سکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنا نیٹو کے مستقبل کے اہداف میں سے ایک ہو گا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے فنانشل ٹائمز کو دیے جانے والے اپنی ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے عروج سے لاحق سکیورٹی خطرات سے نمٹنا نیٹو کے مستقبل کے اہداف کا ایک اہم حصہ ہوگا، جینس سٹولٹن برگ نےاپنے انٹرویو میں کہا کہ چین نے اپنی سائبر صلاحیتوں ، نئی ٹیکنالوجیز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے یورپی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہماری سرحدوں کے قریب بڑھ رہا ہے، ہم انہیں قطب شمالی میں دیکھتے ہیں ، ہم انہیں سائبر اسپیس میں دیکھتے ہیں یہاں تک کہ ہم نیٹو ممالک میں اہم بنیادی ڈھانچے میں چینی کی بھاری سرمایہ کاری دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینا ان کے پاس بہت سارے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہیں جو نیٹو کے تمام ارکانوں تک پہنچ سکتے ہیں،ہم جو پیش گوئی کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ چین کا عروج ہماری سلامتی کو متاثر کرے گا۔
سٹولٹن برگ نے کہا کہ روس اور چین کو الگ الگ خطرات کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ چین اور روس مل کر کام کرتے ہیں، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیٹو اتحادی بیرونی خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے اپنی سرحدوں سے باہر اپنی سرگرمیوں کو کم کرنا اور اپنی اندرونی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب چین نے اگست میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا، ہتھیاروں کی صنعت میں چین کی تیزی سے پیش رفت نے امریکی حکام کوبھی حیران کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف شہروں میں عورت مارچ
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی یومِ خواتین
مارچ
بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم
فروری
امریکہ میں افغان مہاجرین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں حالیہ افغان مہاجرین کی گرفتاری کے معاملے پر تجزیہ
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ ایسا ہوگا جیسا وہ سوچ بھی نہیں سکتے: انصاراللہ رہنما
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے سعودی عرب اور
اگست
حکومت کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےانتخابات از
اپریل
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں نجی شعبے کا قرضہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نجی شعبے کو دیا جانے والا قرضہ رواں
دسمبر
تائیوان کا واشنگٹن کو صاف جواب، چِپ پروڈکشن کی ۵۰-۵۰ تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں
?️ 2 اکتوبر 2025تائیوان کا واشنگٹن کو صاف جواب، چِپ پروڈکشن کی ۵۰-۵۰ تقسیم پر
اکتوبر