چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ

چین

?️

چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ
چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی بل میں شامل چین مخالف شقوں پر عمل درآمد نہ کرے۔ چینی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا کہ بیجنگ امریکا کے اس قانون سے سخت نالاں ہے اور اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے، جبکہ اس حوالے سے واشنگٹن کو متعدد بار اپنے اعتراضات سے آگاہ بھی کیا جا چکا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کا نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2026 چین کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور اس سے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا چاہیے۔
چینی ترجمان نے واضح کیا کہ اگر ضروری ہوا تو چین اپنے دفاع کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی، جو سال 2026 کے لیے پینٹاگون کی پالیسیوں اور اخراجات کا تعین کرتا ہے۔
اس دفاعی بل میں چین کو ایک بڑے چیلنج کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی فوجی مشنوں کی کامیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس قانون میں تائیوان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے لیے ایک ارب ڈالر کی رقم بھی شامل کی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اس دفاعی قانون پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ قانون ان کے "طاقت کے ذریعے امن” کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا ہے، امریکا کی داخلی سلامتی اور دفاعی صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بناتا ہے اور فوج کے جنگی جذبے کو کمزور کرنے والے غیر ضروری پروگراموں کا خاتمہ کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے بجلی کے شعبے میں بڑی بد انتظامی

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بجلی کے شعبے میں بڑی بد

ٹرمپ: اگر میں نیشنل گارڈ کو نہ بھیجتا تو لاس اینجلس جل رہا ہوتا

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے درمیان امریکی

کیا واشنگٹن یمن میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے متعلقہ مذاکرات کے

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا عرب حکومتوں کے لیے ہر طرح سے ہارا ہوا کھیل

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو

ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں

جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی

جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش، ریڈ الرٹ جاری۔

?️ 26 اگست 2025 جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن

کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے