چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع

 فن لینڈ

?️

چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع

 فن لینڈ کے وزیر دفاع آنتی ہاکانن نے الزام عائد کیا ہے کہ چین اور بھارت، روس کی یوکرین میں جاری جنگ کو مالی طور پر تقویت دے رہے ہیں، جس سے یورپ کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں اور یہ صورتحال نیٹو کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکی ہے۔

خبر رساں ادارے فرانس پریس (AFP) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہاکانن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ بیجنگ اب روس کے جنگی بجٹ کو بڑے پیمانے پر سپورٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا:روس اپنے وسائل کے بل پر زیادہ عرصے تک جنگ جاری نہیں رکھ سکتا، تاہم چین شعوری طور پر اس جنگ کو مالی اور صنعتی سطح پر مدد فراہم کر رہا ہے، جبکہ بھارت مختلف طریقوں سے روسی معیشت کو تقویت دے رہا ہے۔

فن لینڈ کے وزیر دفاع کے مطابق، چین روس کو فوجی پرزہ جات فراہم کر رہا ہے، دفاعی صنعت میں اشتراک کر رہا ہے، اور دونوں ممالک قطب شمالی، ہند و بحرالکاہل اور یورپ میں مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفتیں اگرچہ قابلِ انتظام ہیں، لیکن نیٹو کے لیے "ایک بڑا تزویراتی چیلنج” بن رہی ہیں۔

ہاکانن نے مزید بتایا کہ فن لینڈ، سویڈن، ناروے، ڈنمارک اور آئس لینڈ آنے والے برسوں میں اپنی دفاعی شراکت داری کو وسعت دیں گے تاکہ ممکنہ خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ان کے مطابق، یہ ممالک گولہ بارود کی پیداوار تین گنا بڑھانے اور نارڈک خطے میں فوجی نقل و حرکت کے کوریڈورز کو وسعت دینے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔

فن لینڈ، جس کی روس کے ساتھ 1,340 کلومیٹر طویل سرحد ہے، نے ماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اپنی غیر جانب دارانہ دفاعی پالیسی ترک کر کے نیٹو میں شمولیت اختیار کی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، فن لینڈ کے حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مغرب و مشرق کے درمیان نئی سرد جنگی صف بندی کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں یورپ کے چھوٹے ممالک بھی براہِ راست ملوث ہو رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں:سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں،

ایران کے اسرائیل پر حملے میں عراقی سرزمین کا استعمال نہیں ہو گا:عراقی وزیر خارجہ

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے مغربی میڈیا کی

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیشرفت

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی بجلی پیدا کرنے والے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر

چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان

ماہرہ نےکس انتخاب کیا؟ شاہ رخ خان یا ساحر لودھی؟

?️ 30 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)ویب شو میں گفتگو کے دوران جب پاکستان کی صفِ

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے